ایمنسٹی انٹرنیشنل کا پاکستان سے ٹوئٹر (ایکس) کی بحالی کا مطالبہ

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو: این ڈی ٹی وی)

انسانی حقوق کے تحفظ کی علمبردار ایمنسٹی انٹرنیشنل نے پاکستان سے ٹوئٹر (ایکس) کی بحالی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکام فوری طور پر ٹوئٹر بحال کریں۔

جیو نیوز کے مطابق ایمنسٹی انٹرنیشنل نے ٹوئٹر کی بحالی کیلئے جاری بیان میں کہا ہے کہ ایکس کی بندش مختلف سیاسی جماعتوں کی رائے دبانے کی کوشش کے مترادف اور سوشل میڈیا ویب سائٹس کو بند کرنا آزادئ اظہار کے بنیادی حقوق کے خلاف ہے۔

گزشتہ ماہ ہونے والے عام انتخابات کے بعد ملک بھر میں فروری کے دوران ہی سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس تک رسائی بند کردی گئی جو کچھ وقت کیلئے بحال بھی کی گئی تاہم زیادہ تر سوشل میڈیا صارفین کو ایکس کے استعمال کیلئے وی پی این استعمال کرنا پڑ رہا ہے۔

ایکس کی بندش کے بعد ملک بھر میں وی پی این کے استعمال میں تیزی آئی ہے۔ ایکس (ٹوئٹر) کا استعمال پاکستانی سوشل میڈیا صارفین ملک بھر میں جاری سیاسی و معاشی صورتحال اور دیگر اہم معاملات پر آپس میں بات چیت اور تبصروں کیلئے کرتے ہیں۔

قبل ازیں ملک کی 2 ہائی کورٹس میں ایکس کی بندش کے خلاف دائر مقدمات کی سماعت شروع ہوئی تاہم ایکس کی بندش کیلئے حکومت کی جانب سے ٹھوس اقدامات نہیں اٹھائے جاسکے جس کے خلاف عالمی سطح پر آواز بلند ہورہی ہے۔

Related Posts