توشہ خانہ سے کون کیسے گاڑیاں لے گیا؟ عدالت نے رپورٹ مانگ لی

تازہ ترین

تازہ ترین

NAB directed to furnish report till April 17 in Toshakhana vehicles case
DUNYA NEWS

اسلام آباد : قومی احتساب بیورو نے توشہ خانہ سے گاڑیاں لینے کے کیس میں عدالت سے رپورٹ پیش کرنے کے لیے مہلت مانگ لی ہے۔

قومی احتساب بیورو کی جانب سے احتساب عدالت میں دائر ریفرنس کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری، یوسف رضا گیلانی اور مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کو توشہ خانہ سے غیر قانونی طور پر گاڑیاں الاٹ کرنے کا الزام ہے۔

اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے صدر آصف علی زرداری، سابق وزیراعظم نواز شریف، یوسف رضا گیلانی اور دیگر کے خلاف کیس کی سماعت کی۔

عدالت میں نیب نے رپورٹ پیش کرنے کے لیے مہلت مانگ لی۔ سماعت کے دوران نیب پراسیکیوٹر اظہر مقبول شاہ نے کہا کہ نواز شریف نے بیورو سے درخواست کی تھی کہ وہ تحقیقات میں شامل ہونا چاہتے ہیں۔

اظہر مقبول شاہ نے عدالت کو بتایاکہ نواز شریف سے تفتیش ہوچکی ہے تاہم ہمارے تفتیشی افسران دستیاب نہیں ہیں۔ تحقیقات کی روشنی میں وہ رپورٹ پیش کریں گے کہ مقدمہ چلایا جا سکتا ہے یا نہیں۔

نیب پراسیکیوٹر نے عدالت سے استدعا کی کہ انہیں آئندہ سماعت تک مہلت دی جائے اور وہ رپورٹ پیش کریں گے۔ جس پر عدالت نے رپورٹ عدالت میں پیش کرنے کے لیے کیس کی سماعت 17 اپریل تک ملتوی کر دی۔

Related Posts