ممبئی :بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان جنہیں کنگ خان کے نام سے جانا جاتا ہے، نہ صرف اسکرین پر شائقین کو مسحور کرتے ہیں بلکہ سوشل میڈیا پر بھی حاوی ہیں۔
شاہ رخ خان کے انسٹاگرام پر 46.6 ملین فالوورز، ایکس پر 44 ملین اور فیس بک پر 43 ملین سے زیادہ فالوورز ہیںلیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ شاہ رخ خان اپنے فوٹو شیئرنگ پلیٹ فارم پر صرف چھ لوگوں کو فالو کرتے ہیں؟ جبکہ ایکس پر 74 ممتاز شخصیات کو فالو کرتے ہیں۔
اس منتخب فہرست میں ان کے خاندان جن میں اہلیہ گوری خان، بیٹا آریان خان، بیٹی سوہانا خان، بھتیجی عالیہ ، قریبی دوست کاجل آنند اور ان کی منیجر پوجا ددلانی شامل ہیں۔
وہ اپنے قریبی دوستوں جیسے سلمان خان، کاجول یا کسی فلمساز کو بھی فالو نہیں کرتے۔اگرچہ شاہ رخ سوشل میڈیا کے شوقین نہیں ہوسکتے ہیں، لیکن ان کی کبھی کبھار پوسٹس توجہ حاصل کر لیتی ہیں، جو اکثر انٹرنیٹ پر دھوم مچاتی ہیں۔
ان کی حالیہ اپ ڈیٹس آریان کے لباس کے برانڈ، DyavolX کی تازہ ترین پیشکشوں کو ظاہر کرتی ہیں۔
پیشہ ورانہ محاذ پر شاہ رخ خان نے 2023 کا اختتام بلاک بسٹر ہٹ فلموں “پٹھان،” “جوان” اور “ڈنکی” کے ساتھ کیا۔ فی الحال، وہ سوہانا خان کے آنے والے پروجیکٹ اور متوقع سیکوئل پٹھان 2کی تیاری کر رہے ہیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








