غزہ میں اسرائیل کی وحشیانہ بمباری کے نتیجے میں 1روز میں مزید 100 سے زائد فلسطینیوں کی شہادت کے بعد مجموعی شہادتوں کی تعداد 31 ہزار 880سے زائد ہوگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسرائیل نے غزہ کے الشفا ہسپتال کا گزشتہ 4روز سے گھیراؤ کر رکھا ہے۔ گزشتہ برس 7اکتوبر سے جاری حملوں میں زخمی ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد ہزاروں میں ہے جبکہ ہزاروں افراد تباہ ہونے والی عمارات کے ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔
ملبے تلے دبے افراد کی زندگی کی امیدیں دم توڑنے لگیں۔ عالمی میڈیا کا کہنا ہے کہ اسرائییل بمباری کے نتیجے میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 100 سے زائد فلسطینی شہید ہوئے۔ صیہونی حکومت مشرقی بیت المقدس کے ہسپتالوں کیلئے نیا حکم جاری کرچکی ہے۔
نیتن یاہوحکومت نے 25فلسطینی مریضوں کو غزہ منتقل کرنے کا حکم دیا، ڈاکٹروں کی اپیل پر اسرائیلی سپریم کورٹ نے مریضوں کو ہسپتالوں سے نکالنے سے فی الحال روک دیا ہے۔ اسرائیلی حکومت کی جانب سے ہیلتھ ورکرز اور صحافیوں سے غیر انسانی سلوک کیا گیا۔
نجی ٹی وی (جیو نیوز) کا اپنی رپورٹ میں امریکی ٹی وی سی این این کے حوالے سے کہناہے کہ زیر حراست صحافیوں اور ہیلتھ ورکرز کو برہنہ کرکے آنکھوں پر پٹیاں باندھی گئیں اور غیرمسلح افراد کو زدوکوب کرتے ہوئے تشدد کا نشانہ بھی بنایا گیا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








