سابق چیئرمین کرکٹ بورڈ شہریارخان انتقال کر گئے

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو: ایکسپریس ٹریبیون)

سابق چیئرمین پی سی بی شہریارخان لاہور میں علالت کے دوران انتقال کر گئے ہیں۔ ان کی عمر 89 برس تھی۔

نجی ٹی وی (ڈان نیوز) کی رپورٹ کے مطابق سابق چیئرمین پی سی بی  کے اہلِ خانہ نے شہریار خان کے انتقال کی تصدیق کردی۔ ہفتے کی صبح طبیعت کی ناسازی کے باعث ان کا انتقال ہوا۔ مرحوم نے پسماندگان میں بیوہ اور 4 بچوں کو چھوڑا ہے۔

اہلِ خانہ کے بیان کے مطابق ملک کے سابق سفارت کار شہریار آفریدی کی میت ائیر ایمبولینس کے ذریعے کراچی لائے جائے گی جہاں نمازِ جنازہ اور تدفین ہوگی۔ شہریار خان نے 1957 میں پاکستان فارن سروس میں شمولیت اختیار کرنے کے بعد فرائض انجام دئیے۔

کرکٹ بورڈ کی سربراہی سے قبل شہریار خان نے 50ء اور 60ء کی دہائی میں فرانس، اردن اور انگلینڈ میں سفارت کاری کے فرائض سرانجام دئیے۔ 1990ء میں شہریار خان کو سیکریٹری خارجہ بنایا گیا اور 1994ء میں بطور سیکریٹری خارجہ اپنے عہدے سے ریٹائر بھی ہوئے۔

اگست 1999 میں شہریار خان نے کرکٹ بورڈ کیلئے خدمات انجام دینا شروع کیں اور ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کی صدارت کے فرائض بھی سرانجام دئیے۔ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا شاندار آغاز بھی شہریار خان کے دور میں ہوا تھا۔

پہلی مرتبہ دسمبر 2003 میں شہریار خان کو چیئرمین پی سی بی بنایا گیا۔ اگست 2014 میں ایک بار پھر شہر یار آفریدی نے سربراہ پی سی بی کے طور پر ذمہ داریاں سنبھالیں۔ 4اگست 2017 میں شہریار خان نے مدتِ ملازمت کے 3سال بعد عہدے سے سبکدوشی کا اعلان کیا تھا۔

Related Posts