ماسکو، کنسرٹ ہال میں دہشت گردی سے ہلاکتوں کی تعداد 93ہوگئی

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو: الشرق الاوسط)

روسی دارالحکومت ماسکو کے کنسرٹ ہال میں دہشت گردوں کی اندھا دھند فائرنگ کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 93 ہوچکی ہے، زخمیوں کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث اموات بڑھ سکتی ہیں۔

عالمی خبر رساں ادارے (رائٹرز) کاکہنا ہے کہ دہشت گردوں نے 22 اور 23 مارچ کی درمیانی شب کنسرٹ ہال میں مسلسل اندھا دھند فائرنگ کی، روسی وزارتِ خارجہ نے حملے کو دہشت گردی قرار دے دیا۔ بعد ازاں 4 دہشت گردوں سمیت 11افراد گرفتار ہوئے۔

رائٹرز کا کہنا ہے کہ 10 دہشت گرد فوجی لباس میں ملبوس تھے، ملزمان نے کنسرٹ ہال کی عمارت میں داخلے کے بعد اندھا دھند گولیاں برسائیں، اور کنسرٹ میں شریک افراد پر گرینیڈ پھینک دیا۔ حملے کے نتیجے میں 93افراد ہلاک جبکہ 185زخمی ہوئے۔

نجی ٹی وی (ڈان نیوز) کا کہنا ہے کہ کنسرٹ ہال میں پکنک کنسرٹ تھا، دہشت گردوں کی فائرنگ اور حملے کے نتیجے میں کنسرٹ ہال کا ایک تہائی حصہ آگ کی لپیٹ میں آگیا۔ کنسرٹ ہال کی چھت کم و بیش مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔

عالمی میڈیا کا کہنا ہے کہ کچھ لوگ تاحال کنسرٹ ہال کی عمارت میں موجود ہیں۔ امریکی میڈیا کے دعوے کے مطابق حملے کی ذمہ داری دہشت گرد تنظیم داعش نے قبول کی۔ پاکستان سمیت دیگر ممالک نے دہشت گردی کے واقعے کی شدید مذمت کی ہے۔

Related Posts