سندھ کے ضلع سجاول کے گاؤں جموں سومرو میں چھتے کو چھیڑنے پر شہد کی مکھیاں گھروں میں گھس گئیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ شہد کی مکھیوں کے حملے میں 70 سال کے بزرگ جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق شہد کی مکھیوں کے حملے سے خواتین و بچوں سمیت 10 افراد زخمی ہوگئے، جنہیں رورل ہیلتھ سینٹر داڑو منتقل کر دیا گیا۔
دوسری جانب گوادر پورٹ اتھارٹی کمپلیکس پر حملے میں ملوث ایک دہشت گرد کی شناخت کریم جان کے نام سے ہوگئی جبکہ ہلاک دہشت گرد کریم جان کی بہن نے لاش کی حوالگی کے لیے سول اسپتال گوادر کو درخواست دے دی۔
ہلاک دہشتگرد کریم جان کی بہن نے اسپتال میں نعش کی شناخت کی۔ دہشتگرد کریم جان کی بہن کی نعش حوالگی کیلئے سول اسپتال گوادر کو درخواست میں کہا ہے کہ کریم جان دہشتگرد تنظیم کالعدم بی ایل اے (مجید بریگیڈ) کا رکن تھا۔
انہوں نے اعتراف کیا کہ کریم جان بلوچ کا نام یکجہتی کونسل کی مسنگ پرسن کی لسٹ میں بھی تھا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








