پنجاب پولیس نے روجھان میں کچے کے علاقے کے ڈاکوؤں کے خلاف ایک آپریشن کے دوران بڑی کامیابی کا دعویٰ کیا ہے۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر دوست محمد کے مطابق بنوں اور فیاض دولانی گینگ سے وابستہ مجموعی طور پر 55 ڈاکوؤں نے پولیس کے سامنے ہتھیار ڈال دیئے ہیں۔
ڈی پی او نے دعویٰ کیا کہ پولیس نے روجھان آپریشن کے دوران کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کے متعدد ٹھکانے تباہ کر دیئے ہیں۔
گزشتہ ہفتے سندھ رینجرز اور پولیس نے صوبے کے کچے کے علاقے میں ایک مشترکہ کارروائی میں متعدد مجرمانہ سرگرمیوں میں مبینہ طور پر ملوث 21 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا تھا۔
ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق گرفتار ملزمان قتل، اقدام قتل، ڈکیتی اور اغواء برائے تاوان کی متعدد وارداتوں میں مطلوب تھے۔
گرفتار ملزمان اللہ رکھاو نامی استاد کے قتل میں بھی ملوث ہیں، ترجمان نے مزید کہا کہ انہیں قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
رینجرز کے مطابق یہ گروہ کشمور، تنگوانی اور کندھ کوٹ میں جرائم پیشہ سرگرمیوں میں ملوث ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








