چھوٹی عید ویسے بھی بچوں کی عید کہلاتی ہے اور بچوں کی عید پوری ہوتی ہے عیدی کے “کڑک کڑک” کرنسی نوٹوں سے، چنانچہ ہر سال چھوٹی عید پر اسٹیٹ بینک اور تمام ملحقہ کمرشل بینکس کروڑو روپے کے نئے کرنسی نوٹ جاری کرتے ہیں۔
تاہم اس سال والدین اور بڑے حضرات بچوں کو نئے کرنسی نوٹ عیدی کے طور پر دے سکیں گے یا نہیں، اس حوالے سے اسٹیٹ بینک کے ذرائع نے اہم اطلاع بہم پہنچائی ہے۔
اسٹیٹ بینک کے ذرائع کے مطابق گزشتہ 2 عیدوں کی طرح اس عید بھی اسٹیٹ بینک نئے نوٹس جاری نہ نہیں کیے جائیں گے۔
واضح رہے کہ کووڈ کے بعد سے عید پر عوام کے لیے نٸے نوٹوں کا اجرا بند ہے۔ اسٹیٹ بینک کی پالیسی کو مدنظر رکھتے ہوئے نجی بینکس بھی نئے نوٹ شہریوں کو نہیں دے سکیں گے۔
تاہم اس صورتحال میں حسب روایت کرنسی مافیا کے فعال ہونے کا خدشہ ہے، جو نئے نوٹوں کی فروخت بلیک مارکیٹ میں شروع کر سکتا ہے۔
ڈیلرز 10 روپے کے نئے نوٹوں کی گڈی 200 سے 300 روپے میں فروخت کر سکتے ہیں، جبکہ اسٹیٹ بینک اس حوالے سے باقاعدہ بیان آنے والے دنوں میں جاری کر سکتا ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








