پتنگ بازوں کیخلاف ڈرون کیمروں کی مدد سے کارروائی کا آغاز، سینکڑوں گرفتار

تازہ ترین

تازہ ترین

فوٹو لیڈ پاکستان

پنجاب میں خونی ڈور سے شہریوں کی اموات کے سنگین واقعات پیش آنے کے بعد صوبہ بھر میں پتنگ سازوں، پتنگ بازوں اور پتنگ فروشوں کی شامت آگئی۔

پتنگ کی ڈور پھرنے سے مسلسل ہونے والی اموات کے بعد پنجاب حکومت کو پتنگ بازوں کیخلاف کارروائی کیلئے عوامی دباؤ کا سامنا تھا، جس پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز  نے سخت ایکشن لیتے ہوئے بلا امتیاز تمام پتنگ بازوں اور پتنگ فروشوں کے خلاف کارروائی کی ہدایت کر دی۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز کی ہدایات کی روشنی میں پنجاب بھر میں پتنگ ساز فیکٹریوں، پتنگ فروشوں اور پتنگیں اڑانے والوں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن جاری ہے۔

فیصل آباد میں 48 گھنٹوں کے دوران پتنگ بازی اور پتنگ فروشی کے خلاف 279 مقدمات درج کئے گئے، جبکہ 32 مینوفیکچررز اور دکانداروں سمیت 280 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

سی پی او فیصل آباد کے مطابق اب تک 2578 مقدمات درج کر کے 2604 ملزمان کو گرفتار کیا جاچکا ہے، گرفتار افراد میں 11 بڑے مینوفیکچررز، 821 دکاندار سمیت 1767 افراد شامل ہیں۔

سی پی او کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کے لئے ڈرون کیمروں کا استعمال کیا گیا، جبکہ خونی ڈور سے بچاؤ کیلئے موٹر سائیکلوں پر 25 ہزار حفاظتی اینٹینے بھی لگائے گئے۔

Related Posts