بھارتی شہر بجنور میں مسلمان خاندان کو ہولی کے تہوار میں ہراساں کرنے پر بھارتی اداکارہ سوارا بھاسکر نے سخت رد عمل دیا ہے۔
واقعے کے مطابق ہندو انتہا پسندوں کے ایک گروہ نے بجنور میں مسلمان خاندان کو ہولی کے موقع پر گھیر کر ان پر پانی کی بالٹی انڈیلی اور پھر ان پر زبردستی رنگ لگایا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ردعمل دیتے ہوئے اداکارہ سوارا بھاسکر نے لکھا کہ ایسا لگتا ہے جیسے ہندو تہوار ان جتھوں کیلئے ہے جن کیلئے کوئی قانون اور ضابطہ نہیں ہے۔ انہوں نے مزید لکھا کہ یہ ایک شرمناک جرم ہے، کسی کو ہراساں کرنا بالکل غلط ہے۔
سوارا بھاسکر اقلیتوں اور خصوصی طور پر مسلمانوں کے حقوق کے لیے آواز بلند کرنے کی وجہ سے شہرت رکھتی ہیں اور یہ چہ مگوئیاں بھی ہیں کہ انہوں نے مسلمان دوست سے شادی کرنے کے لیے مذہب اسلام بھی قبول کیا ہے، تاہم اس حوالے سے دونوں نے کوئی وضاحت یا تردید نہیں کی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں









