بھارت کی دبنگ اداکارہ غنڈا گردی کا شکار مسلم خاندان کی حمایت میں سامنے آگئیں

تازہ ترین

تازہ ترین

فائل فوٹو

بھارتی شہر بجنور میں مسلمان خاندان کو ہولی کے تہوار میں ہراساں کرنے پر بھارتی اداکارہ سوارا بھاسکر  نے سخت رد عمل دیا ہے۔

واقعے کے مطابق ہندو انتہا پسندوں کے ایک گروہ نے بجنور میں مسلمان خاندان کو ہولی کے موقع پر گھیر کر ان پر پانی کی بالٹی انڈیلی اور پھر ان پر زبردستی رنگ لگایا۔

fsggghgg

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ردعمل دیتے ہوئے اداکارہ سوارا بھاسکر نے لکھا کہ ایسا لگتا ہے جیسے ہندو تہوار ان جتھوں کیلئے ہے جن کیلئے کوئی قانون اور ضابطہ نہیں ہے۔ انہوں نے مزید لکھا کہ یہ ایک شرمناک جرم ہے، کسی کو ہراساں کرنا بالکل غلط ہے۔

سوارا بھاسکر اقلیتوں اور خصوصی طور پر مسلمانوں کے حقوق کے لیے آواز بلند کرنے کی وجہ سے شہرت رکھتی ہیں اور یہ چہ مگوئیاں بھی ہیں کہ انہوں نے مسلمان دوست سے شادی کرنے کے لیے مذہب اسلام بھی قبول کیا ہے، تاہم اس حوالے سے دونوں نے کوئی وضاحت یا تردید نہیں کی۔

Related Posts