ماسکو حملے کے دوران 15 سالہ مسلم نوجوان نے کیسے لوگوں کی جانیں بچائیں؟

تازہ ترین

تازہ ترین

فوٹو نیویارک پوسٹ

روس کے دارالحکومت کے کنسرٹ ہال میں گزشتہ دنوں داعش کی طرف سے ہونے والے حملے کے دوران 100 سے زائد افراد کو بحفاظت نکالنے والے 15 سالہ اسلام خلیلوف کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق جمعے کے روز مبینہ طور پر داعش کے 4 حملہ آوروں نے روس کے ایک کنسرٹ ہال میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں 143 افراد ہلاک اور 180 سے زائد زخمی ہوگئے۔

موقر معاصر ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق جس وقت حملہ آور لوگوں کو گولیوں سے بھون رہے تھے، عین گولیوں کی بارش کے دوان اس ہال میں لانڈری میں جز وقتی نوکری کرنے والے 15 سالہ مسلمان طالب علم اسلام خلیلوف نے اپنی جان خطرے میں ڈال کر 100 سے زائد افراد کو حملہ آوروں سے بچایا۔

اسلام خلیلوف نے اپنی جان کی پروا نہ کرتے ہوئے شہریوں کو نہ صرف ہال کے ہنگامی اخراج کا راستہ بتایا بلکہ خود ان کو لے کر باہر لے جاتا رہا اور ایسا کئی بار کیا۔ جس سے 100 سے زائد افراد کی جان محفوظ رہی۔

اسلام خلیلوف نے میڈیا کو اپنے کارنامے سے متعلق بتایا کہ میں نے کسی بھی ہنگامی صورتحال سے بچاؤ کی تربیت لے رکھی تھی اور میرے ذہن میں بس یہی تھا کہ زیادہ سے زیادہ افراد کی مدد کرسکوں۔

Related Posts