کراچی میں چور اور سپاہی دونوں مقامی نہیں۔خالد مقبول صدیقی

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو: جی این این)

وفاقی وزیر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ اگر سندھ حکومت اسٹریٹ کرائمز کنٹرول نہ کرسکی تو ہم اپنا تحفظ خود کریں گے۔کراچی میں چور اور سپاہی دونوں ہی مقامی نہیں ہیں۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کراچی میں ایم کیو ایم لیبر ڈویژن نے افطار ڈنر کا اہتمام کیا، ایم کیو ایم رہنما اور اراکینِ اسمبلی کے علاوہ شہریوں کی بڑی تعداد بھی ڈنر میں شریک ہوئی۔ اس موقعے پر خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ کراچی میں چور اور سپاہی دونوں باہر سے آئے ہیں۔

وفاقی وزیر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ صوبائی حکومت کو ہماری آخری وارننگ ہے کہ اگر اسٹریٹ کرائمز کنٹرول نہ کیے اور اگر شہریوں کو تحفظ فراہم نہ کیا گیا تو ہم  سڑکوں پر نکلیں گے اور خود اپنی حفاظت کریں گے۔ عید کے بعد ایم کیو ایم (پاکستان) اپنا تحفظ کرنے کیلئے آزاد ہوگی۔

ایم کیو ایم رہنما خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ہم اپنی جان و مال اور عزت و آبرو بچانے کیلئے سڑکوں پر نکل آئیں گے۔سندھ کی زمینوں  پر قبضے کرکے  انڈر ورلڈ کے ذریعے کرپشن کا پیسہ وائٹ کیا گیا۔ ہم سندھ حکومت سے 15 سال کی لوٹ مار کا حساب لیں گے۔

دلچسپ طور پر پیپلز پارٹی کے خلاف کراچی میں اعلانِ جنگ کرنے والی متحدہ قومی موومنٹ  نے وفاق میں اسی پی پی پی اور مسلم لیگ (ن) کی مشترکہ حکومت سے اتحاد کر رکھا ہے۔ گزشتہ 15سال سے سندھ کے اقتدار پر براجمان پیپلز پارٹی کی حکومت میں متحدہ قومی موومنٹ کے اراکین بھی سندھ اسمبلی میں عوام کے حقوق کیلئے آواز اٹھا رہے ہیں۔

Related Posts