تین میچز کی سیریز، قومی کرکٹ ٹیم 5سال بعد آئرلینڈ کے دورے کیلئے تیار

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو: کرکٹ ایڈکٹر)

پاکستان کرکٹ بورڈ نے اعلان کیا ہے کہ قومی ٹیم 5 سال بعد 3 میچز پر مبنی ٹی 20 سیریز کھیلنے کیلئے آئر لینڈ کا دورہ کرےگی۔ دونوں ٹیمیں 10، 12 اور 14 مئی کو ایک دوسرے کے خلاف ٹی 20 میچز کھیلیں گی۔

کرکٹ بورڈ کے اعلان کے مطابق پاک آئرلینڈ سیریز کی میزبانی کی ذمہ داری آئرش کرکٹ بورڈ نبھائے گا۔ دونوں ٹیمیں یہ سیریز امریکا اور ویسٹ انڈیز میں ہونے والے ٹی 20 ورلڈ کپ سے قبل پریکٹس کیلئے کھیلیں گی۔

آئرلینڈ روانگی سے قبل قومی کرکٹ ٹیم نیوزی لینڈ کے خلا ف بھی 5ٹی 20 میچز پر مبنی سیریز اپریل میں کھیلے گی۔ سال 2018 میں آئرلینڈ اور پاکستان کے مابین آخری ٹی 20 سیریز کھیلی گئی تھی۔ 2020 میں 2 میچز کی کرکٹ سیریز منسوخ  کردی گئی تھی۔

پاک آئرلینڈ کرکٹ سیریز کورونا وائرس کے باعث منسوخ ہوئی، تاہم اپریل میں کیوی ٹیم کے خلاف ٹی 20 سیریز کھیلنے والی قومی ٹیم اگلے ہی مہینے یعنی مئی کے دوران آئرلینڈ کا دورہ کرے گی اور 3 میچز کھیلے گی۔

Related Posts