ماریہ کے قتل کی ویڈیو بنانے والے بھائی اور بھابھی نے کیا انکشافات کیے؟

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو: دی ٹرتھ)

پنجاب کے ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میں 22سالہ ماریہ کے قتل کی ویڈیو بنانے والے بڑے بھائی اور بھابھی کے ہولناک انکشافات سامنے آئے ہیں۔

نجی ٹی وی (اے آر وائی) کی رپورٹ کے مطابق 22 سالہ ماریہ کا لرزہ خیز قتل ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نواحی علاقے چک 477 میں ہوا جہاں ایک بھائی نے 22 سالہ بہن کو سر پر تکیہ رکھ کر قتل کردیا جبکہ دوسرا بھائی اطمینان سے ویڈیو بناتا رہا۔

مقتولہ کے بھائی شہباز اور بھابھی نے نجی ٹی وی سے گفتگو کے دوران کہا کہ بہن ماریہ نے اپنے ساتھ زیادتی کا انکشاف کیا۔ شہباز کا کہنا ہے کہ افطاری کے بعد بہن نے شکایت کی تو میں نے والد اور بھائی سے بات کی لیکن باہر آیا تو اسے قتل کردیا گیا۔

ویڈیو بنانے والے بھائی شہباز کا کہنا ہے کہ میں نے ماریہ کو بچانے کی کوشش کی تو بھائی اور والد نے میری بیٹیوں کو قتل کرنے کی دھمکیاں دیں۔ پھر میں نے فون کال کے بہانے قتل کی ویڈیو بنائی۔ بھابھی کا کہنا ہے کہ ماریہ کے ہاتھ پاؤں باندھ دئیے گئے تھے۔

شہباز کا مطالبہ ہے کہ پولیس اس کی مدعیت میں واقعے کا مقدمہ درج کرے۔ ماریہ کو گزشتہ روز ہولناک طریقے سے قتل کیا گیا۔ سگے بھائی نے گھر والوں کے سامنے منہ پر تکیہ رکھا اور قتل کے وقت کمرے میں باپ اور بھابھی سمیت دیگر رشتہ دار موجود تھے۔

قتل کرنے والے بھائی فیصل نے مسلسل 3 منٹ تک ماریہ کا منہ تکیے سے دبا کر رکھا جس سے مقتولہ کا دم گھٹ گیا اور وہ جاں بحق ہوگئی۔ ٹوبہ ٹیک سنگھ پولیس کا کہنا ہے کہ ماریہ کو 17اور 18مارچ کی درمیانی شب قتل کرکے خاموشی سے دفن کردیا گیا تھا۔

Related Posts