اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس آج اسلام آباد میں طلب کر لیا ہے، اجلاس پہلے تین بار ملتوی کیا گیا تھا۔
ذرائع کے مطابق کابینہ اجلاس میں ملک کی موجودہ سیاسی، اقتصادی اور سیکورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
شہباز شریف دوپہر 12 بجے وزیر اعظم آفس میں ہونے والے اجلاس کی صدارت کریں گے۔ کابینہ اجلاس میں چار نکاتی ایجنڈے پر غور کرے گی۔
ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ اجلاس میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز کے خط کا معاملہ بھی زیر بحث آئے گا۔
وفاقی کابینہ نے 28 مارچ کو اپنے پہلے اجلاس میں 24 افراد کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں شامل کرنے کے لیے ہری جھنڈی دکھائی تھی۔
پی ٹی آئی رہنما بابر اعوان کا نام فہرست سے نکال دیا گیاہے۔ ان کا نام القادر ٹرسٹ کیس کی وجہ سے دسمبر 2023 میں فہرست میں شامل کیا گیا تھا۔فہرست سے مزید 22 نام بھی نکالے جائیں گے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








