ملک بھر میں شدید بارشیں، پشاور میں چھت گرنے سے 3 افراد زخمی، لاہور میں بجلی کا نظام درہم برہم

تازہ ترین

تازہ ترین

Three injured as rain triggers roof collapse in Peshawar
PHOTO: ONLINE

لاہور: پشاور میں جمعہ کی رات تیز بارش کے دوران مکان کی چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے 3 افراد زخمی ہو گئے۔

واقعہ ورسک روڈ پر واقع ایک گھر میں پیش آیا اور ریسکیو ٹیم نے خاتون اور دو بچوں کو اسپتال منتقل کیا۔

لاہور میں ہلکی آندھی کے ساتھ بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا اور پارہ کافی نیچے آگیاتاہم بارش کے باعث لاہور کے مختلف علاقوں میں بجلی کا نظام درہم برہم ہو گیا، لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) کے درجنوں فیڈر ٹرپ کر گئے۔

ایبٹ روڈ، ڈیوس روڈ، لکشمی چوک، مال روڈ، داتا دربار، گلشن راوی، اسلام پورہ، بند روڈ، انارکلی، شالیمار گارڈن، ماڈل ٹاؤن اور گارڈن ٹاؤن سمیت کئی علاقوں میں بارش ہوئی۔

مریدکے، شیخوپورہ، ننکانہ صاحب، صفدر آباد، جڑانوالہ، فیصل آباد، چنیوٹ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، اوکاڑہ، جھنگ، بہاولپور اور پنجاب کے دیگر علاقوں میں بھی بارش ہوئی۔

بلوچستان میں کوئٹہ، بارکھان، لورالائی، ژوب، نوشکی، مستونگ، ہرنائی اور سبی میں موسلادھار بارش ہوئی۔خیبرپختونخوا کے پشاور، لنڈی کوتل اور پاراچنار میں موسلا دھار بارش اور تیز ہوائیں چلیں۔

موسمیات کے ماہرین نے 31 مارچ تک ملک میں بارشوں اور آندھی کی پیش گوئی کی تھی۔ آئندہ چند دنوں میں درجہ حرارت میں اضافے کے ساتھ موسم میں تبدیلی کی توقع ہے۔

Related Posts