ہنی سنگھ کے نئے گیت میں مہوش حیات کی انٹری، حقیقت کیا ہے؟

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو: انسٹاگرام)

بھارتی گلوکار ہنی سنگھ اور مہوش حیات نے اپنی مشترکہ پوسٹ میں نئے گیت میں ایک ساتھ کام کرنے کا اعلان کیا ہے۔

نجی ٹی وی (ایکسپریس نیوز) کی رپورٹ کے مطابق معروف اداکارہ مہوش حیات نے موسیقار اور گلوکار ہنی سنگھ کے ساتھ ایک ہی گیت میں جلوہ گر ہونے کا اعلان کیا۔ مہوش حیات کی انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصویر میں ہنی سنگھ بھی نظر آرہے ہیں۔

ہنی سنگھ کے علاوہ شیئر کی گئی تصویر میں راؤ علی خان بھی موجود ہیں۔ مہوش حیات کا مشترکہ پوسٹ میں کہنا ہے کہ میں نے دیسی کلاکار کے ساتھ نئے گیت ”کلر“ میں کام کیا ہے۔ تاحال گانے کی ریلیز کی حتمی تاریخ سامنے نہیں آسکی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Mehwish Hayat (@mehwishhayatofficial)

مہوش حیات اور ہنی سنگھ کا کہنا ہے کہ گانا بہت جلد ریلیز ہوگا۔ ریلیز کے اعلان کے ساتھ ہی پاکستان اور بھارت کے مداحوں کی جانب سے دونوں فنکاروں کیلئے مسرت کا اظہار کیا گیا۔ رواں سال کے آغاز میں مہوش حیات نے پہلی بار ہنی سنگھ سے ملاقات کی تھی۔

ملاقات کی تصویر ہنی سنگھ کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر بھی پوسٹ کی گئیں۔بالی ووڈ کیلئے متعدد ہٹ گیت بنانے والے بھارتی موسیقار اور ریپر ہنی سنگھ کا کہنا تھا کہ مہوش حیات جیسی زندہ دل خاتون سے ملاقات کرکے مجھے بہت خوشی ہوئی ہے۔

Related Posts