سویڈن میں قرآنِ پاک نذرِ آتش کرنے والے ملعون شخص کی لاش ناروے سے برآمد ہوئی ہے، جسے مبینہ طور پر قتل کیے جانے کے شبے میں ناروے پولیس نے تفتیش شروع کردی۔
نجی ٹی وی (آج نیوز) کی رپورٹ کے مطابق عراقی پناہ گزین سلوان صباح مومیکا ناروے میں مردہ پایا گیا۔ ملعون شخص کی لاش ملنے کے بعد تحقیقات کا آغاز کیا گیا۔ مومیکا نے سویڈن میں کھلے عام پولیس کی حفاظت میں قرآنِ مجید کا نسخہ نذرِ آتش کیا تھا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پوسٹ کیے گئے سلوان مومیکا کے ایک پیغام کے مطابق ملعون شخص نے نارویجن حکام کے تحفظ میں آنے کیلئے سویڈن چھوڑ دیا تھا اور سویڈن کی حکومت پر پناہ قبول نہ کرنے کے باعث الزامات بھی لگائے تھے۔
پیغام کے مطابق سلوان مومیکا کا کہنا تھا کہ سویڈش حکام نے اسے ظلم و ستم کا نشانہ بنایا اور ملعون شخص اسلام کے خلاف جدوجہد جاری رکھنے کا مذموم ارادہ بھی ظاہر کرچکا تھا اور وہ اس کی کوئی بھی قیمت ادا کرنے کیلئے تیار تھا۔
قبل ازیں عراق نے دھوکہ دہی سمیت متعدد کیسز میں مطلوب ملعون شخص سلوان مومیکا کی حوالگی کیلئے سویڈن کی حکومت سے باضابطہ طور پر درخواست کی تھی تاہم سویڈن کی حکومت نے عراق کی درخواست پر کارروائی نہیں کی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








