لاہور: پنجاب حکومت نے سرکاری اسکولوں میں طلبہ کو مفت کتابوں کی فراہمی روکتے ہوئے مفت نصاب فراہم کرنے کے حوالے سے ضابطۂ اخلاق جاری کردیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق محکمۂ تعلیم پنجاب نے نرسری سے سوم تک کے طلبہ کو مفت نصاب دینے کا ضابطۂ اخلاق جاری کیا۔ سوم تک تمام طلبہ و طالبات کو 100 فیصد کتابیں مفت دی جائیں گی۔ چہارم اور پنجم کے طلبہ و طالبات 80فیصد تک مفت کتابیں حاصل کرسکیں گے۔
پنجاب حکومت کے جاری کردہ ضابطۂ اخلاق کے مطابق ششم سے دہم تک کے طلبہ و طالبات 50 فیصد تک کتابیں مفت حاصل کریں گے جبکہ طلبہ کو کتابیں انرولمنٹ کے مطابق دی جائیں گی۔ سیکریٹری اسکول ایجوکیشن کی جانب سے باضابطہ مراسلہ جاری کردیا گیا۔
سیکریٹری اسکول ایجوکیشن کے جاری مراسلے کے تحت پنجاب کی تمام ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز کے چیف ایگزیکٹیوز کو پالیسی کے مطابق طلبہ کو کتابوں کی فراہمی کا حکم دیا گیا۔ طلبہ کو پالیسی کے مطابق بقیہ کتابوں کی فراہمی اسکول کی جانب سے کرنے کی ہدایت دے دی گئی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








