محسن نقوی وزیراعظم سمیت جو چاہیں بن سکتے ہیں۔رانا ثناء اللہ

تازہ ترین

تازہ ترین

رانا ثناء اللہ
(فوٹو: فائل)

اسلام آباد: سابق وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی وزیراعظم سمیت جو چاہیں بن سکتے ہیں، محسن نقوی کو چھوٹا نہ سمجھیں اور طیش بھی نہ دلائیں۔

نجی ٹی وی (ایک نیوز) کے پروگرام کے دوران گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ وزیر داخلہ محسن نقوی کو ای سی ایل کمیٹی سے دور رکھنے کا تاثر غلط ہے۔ وہ ہر جگہ پر موجود ہیں اور ان کو ہر جگہ پر رکھا جائے گا۔ آپ نے فیصل واؤڈا کو سینیٹر منتخب ہوتے ہوئے بھی دیکھا ہے۔

گفتگو کے دوران رانا ثناء اللہ نے کہا کہ آپ محسن نقوی کو دیکھ رہے ہیں، فیصل واؤڈا اور انوار الحق کاکڑ کو بھی دیکھ لیں۔ کچھ لوگ سسٹم کو آگے چلانے کیلئے بڑے ضروری ہوتے ہیں۔ میرا خیال ہے کہ ای سی ایل کمیٹی کی سربراہی نہ دینا ایک پرانی پریکٹس تھی جس کا تسلسل جاری ہوا ہے۔

سابق وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ جب میں وزیر داخلہ بنا تو میں خود ای سی ایل کمیٹی میں نہیں تھا۔ وزیر داخلہ بنائے جانے کے وقت میرا اپنا نام ای سی ایل میں تھا، تو سربراہی میری بجائے وزیر قانون کو دے دی گئی۔ کمیٹی نے میرا نام ای سی ایل سے نکال دیا۔ میں نے بعد میں سربراہی مناسب نہیں سمجھی۔

 

Related Posts