پنجاب میں ڈیڑھ سالہ بچے نے والدہ کا جھمکا نگل لیا

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو: نوائے وقت)

آبادی کے لحاظ سے پاکستان کے سب سے بڑے صوبہ پنجاب میں ڈیڑھ سالہ بچے نے والدہ کا جھمکا نگل لیا جس کے بعد بچے کی طبیعت ناساز ہوگئی۔

نجی ٹی وی (جیونیوز) کی رپورٹ کے مطابق بچے کے جھمکا نگلنے کا واقعہ فیصل آباد کے علاقے سمن آباد میں پیش آیا جہاں بچے کو جھمکا نگلنے کے بعد تشویشناک حالت میں چلڈرن ہسپتال منتقل کردیا گیا اور بچے کے جسم کے مختلف ٹیسٹ ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق بچے کی اینڈواسکوپی کرکے بچے کے معدے سے والدہ کا جھمکا کامیابی سے نکال لیا گیا ہے، جس کے بعد جھمکا نگلنے کے باعث طبی پیچیدگی کا شکار بچے کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

اغواء کاروں کو تاوان  نہ ملا

دریں اثناء کراچی میں ڈیڑھ کروڑ کا بھاری بھرکم تاوان طلب کرنے والے ملزمان کو تاوان نہیں ملا، تاہم ملزمان نے اغواء کیے گئے 6 سے 8سال کے 2 بھائیوں محمد عبداللہ اور محمد ابراہیم کو نارتھ کراچی میں چھوڑا اور فرار ہو گئے۔

نجی ٹی وی (ایکسپریس نیوز) کی رپورٹ کے مطابق 26 مارچ کی صبح ملزمان نے فیڈرل بی ایریا، بلاک 19 النور سوسائٹی سے اسلحے کے زور پر اسکول وین کو روک کر دونوں بھائیوں کو اغواء کرکے وین ڈرائیور کا موبائل فون چھینا اور فرار ہوگئے۔ بعد ازاں اسی موبائل فون سے بچوں کے والدین کو اغواء کی اطلاع دی اور ڈیڑھ کروڑ تاوان کا مطالبہ بھی کیا۔

Related Posts