ڈیڑھ کروڑ تاوان نہ ملا، ملزمان نے اغواء کیے گئے 2کمسن بھائی چھوڑ دئیے

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو: ایکسپریس)

کراچی میں ڈیڑھ کروڑ کا بھاری بھرکم تاوان طلب کرنے والے ملزمان کو تاوان نہیں ملا، تاہم ملزمان نے اغواء کیے گئے 6 سے 8سال کے 2 بھائیوں محمد عبداللہ اور محمد ابراہیم کو نارتھ کراچی میں چھوڑا اور فرار ہو گئے۔

نجی ٹی وی (ایکسپریس نیوز) کی رپورٹ کے مطابق آج صبح ملزمان نے فیڈرل بی ایریا، بلاک 19 النور سوسائٹی سے اسلحے کے زور پر اسکول وین کو روک کر دونوں بھائیوں کو اغواء کرکے وین ڈرائیور کا موبائل فون چھینا اور فرار ہوگئے۔ بعد ازاں اسی موبائل فون سے بچوں کے والدین کو اغواء کی اطلاع دی اور ڈیڑھ کروڑ تاوان کا مطالبہ بھی کیا۔

ملزمان نے کمسن بچوں کے والدین کو سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دیں۔ وین ڈرائیور نے بچوں کو اغوا ہونے کی اطلاع اہلِ خانہ کو دی جس پر لواحقین نے  سمن آباد تھانے پہنچ کر بچوں کے والد کاشف احمد نیازی کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کے خلاف بچوں کے اغواء کا مقدمہ درج کرادیا۔ واقعے کی تفتیش شروع کردی گئی۔

حیرت انگیز طور پر ملزمان دونوں کمسن بھائیوں کو نارتھ کراچی میں 2 منٹ چورنگی کے قریب چھوڑ کر فرار ہو گئے جس پر بچے رکشے میں سوار ہوئے اور اپنے گھر جا پہنچے۔ بچوں کو حفاظت کی غرض سے ایس ایس پی سنٹرل کے دفتر منتقل کیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کا باریک بینی سے جائزہ لے رہے ہیں، ملزمان کو جلد گرفتار کریں گے۔

Related Posts