بھارتی ریاست اتر پردیش کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں برقعے میں ملبوس عمر رسیدہ خاتون، لڑکی اور نوجوان موٹر سائیکل پر بیٹھے ہیں، اسی دوران کچھ ہندو نوجوانوں نے انہیں زبردستی ہولی کے گیلے رنگوں میں نہلا دیا۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی پرنٹ میڈیا (روزنامہ صحافت) کا کہنا ہے کہ ہولی کھیلنے والے کچھ نوجوانوں نے موٹر سائیکل پر جاتے ہوئے مسلمان خاندان کو راستے میں روکا اور زبردستی گیلا رنگ ڈالا۔ پہلے نوجوان خاتون کے چہرے پر زبردستی رنگ لگایا گیا اور پھر دونوں خواتین کو گیلے رنگ سے نہلایا گیا۔
Dhampur, Bijnor, UP
Will this not be called teasing??
Is it not a crime to stop women, raise religious slogans and forcefully apply colors??
Ramadan is going on, people go out for shopping!
But will these people create ruckus in the name of festival?? pic.twitter.com/hn0UX4ZHS4
— ???????? (@MD_IBRAHIM59) March 24, 2024
انڈین میڈیا (روزنامہ صحافت) کا کہنا ہے کہ مسلمان خاندان کی ہولی کے رنگ ڈالنے پر مخالفت کے باوجود زبردستی رنگ ڈالنے کا عمل جاری رہا جبکہ یہ ویڈیو اترپردیش کے ضلع بجنور کی ہے جہاں پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے 3 نابالغ ملزمان سمیت 4افراد گرفتار کرلیے۔
بجنور پولیس نے متاثرہ خاندان کی شناخت کر لی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ خاندان کا تعلق بجنور کی تحصیل دھام پور کے علاقے جمال پور سے ہے۔ ہولی کے موقعے پر گزشتہ برس بھی دھام پور کے علاقے بھگت سنگھ چوک میں کچھ مسلم خواتین پر رنگین غبارے پھینکنے کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








