شانگلہ میں قراقرم ہائی وے پر چینی مسافروں کی گاڑی پر مبینہ خودکش حملے کے نتیجے میں 1 پاکستانی سمیت 6افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔ گاڑی اسلام آباد سے کوہستان جارہی تھی۔
تفصیلات کے مطابق دہشت گردوں نے بارود سے بھری گاڑی مسافروں کی گاڑی سے ٹکرادی جس کے نتیجے میں 5 چینی باشندوں سمیت 6افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے، چینی باشندے داسو ڈیم پر کام کرتے تھے۔
ڈی آئی جی مالاکنڈ نے 6 افراد کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ جاں بحق افراد میں سے 5 چینی باشندے تھے۔ گاڑی پر حملہ لاہور نالا کے قریب کیا گیا۔ مسافر گاڑی اسلام آباد سے کوہستان جارہی تھی جب دہشت گردوں نے اسے نشانہ بنایا۔
چینی مسافروں کی گاڑی کا ڈرائیور حملے کے نتیجے میں زخمی ہوگیا ہے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو کارکنان نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر امدادی کارروائی شروع کردی۔ جاں بحق افراد کی میتوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
مسافروں کی دھماکے سے متاثرہ گاڑی کے زخمی ڈرائیور کو بھی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ ڈی آئی جی مالاکنڈ کا کہنا ہے کہ حملہ خودکش معلوم ہوتا ہے، واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








