اَلو ارجن کی فلم پشپا 2 کے بارے میں کیا حقائق سامنے آئے؟

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو: آن لائن)

ساؤتھ انڈین سینما کے سپر اسٹار اَلو ارجن کی فلم پشپا 2، دی رول کے متعلق نئے حقائق سامنے آگئے ہیں جس کا نیا پوسٹر جلد ریلیز کیا جائے گا۔

آج سے 3 سال قبل اَلو ارجن کی فلم پشپا دی رائز نے باکس آفس پر تہلکا مچاتے ہوئے اہم فلم کا اعزاز اپنے نام کیا تھا جس کی کہانی کچھ اس طرح ترتیب دی گئی تھی کہ ایک شخص زیرو سے ہیرو کس طرح بنتا ہے اور اسے کن کن مراحل سے گزرنا پڑتا ہے۔

کہانی کا اختتام بھی کچھ اس طرح کیا گیا کہ فلم بینوں کو یہ حقیقت سمجھ میں آگئی تھی کہ یہ قصہ ابھی ناتمام ہے اور اَلو ارجن ایک بار پھر اس کہانی کا دوسرا حصہ یعنی پشپا 2 کے ساتھ نمودار ہوں گے، جس کا انتظار اب ختم ہوچکا ہے۔ آئیے مزید حقائق پرنظر ڈالتے ہیں۔

فلم کا پوسٹر

ساؤتھ انڈین فلم انڈسٹری میں اَلو ارجن کا نام کسی تعارف کا محتاج نہیں جس نے اپنی اداکاری، رقص اور بات کرنے کے منفرد انداز سمیت دیگر متعدد خوبیوں کے باعث فلم بینوں کے دلوں میں گھر کیا۔ فلم پشپا 2 کا نیا پوسٹر 8 اپریل کے روز ریلیز کیا جائے گا۔

The viral posters of Pushpa 2 hint at Allu Arjun's disguised look.

کہانی کا پلاٹ

اگر ہم پشپا 2 دی رول کے پلاٹ کی بات کریں تو وہ  پشپا یعنی اَلو ارجن کے ایس پی بھنور شیکھاوت سے بدلے کے گرد گھومتا ہے۔ ایس پی شیکھاوت کی گولیوں سے زخمی پشپا کو بھارتی پولیس کتوں کی مدد سے تلاش کرتی نظر آتی ہے۔

بھارتی میڈیا بتاتا ہے کہ جنگلی پہاڑیوں سے پولیس نے پشپا کے کچھ کپڑے برآمد کر لیے ہیں جن پر 8 گولیوں کے نشانات ہیں۔ پشپا کی ہلاکت کی افواہ پھیلتے ہی مختلف علاقوں میں دنگا فساد شروع ہوجاتا ہے کیونکہ پشپا مجرم ہی نہیں، محسن بھی ہے۔

پشپا نے کتنے ہی لوگوں کیلئے نیکیاں کی ہیں۔ اس نے کسی کے دل کا آپریشن کرایا تو کسی بیمار کا علاج کروا کر اس سے دعائیں لیں۔ اس لیے عوام کی بڑی تعداد پشپا کو ہیرو مانتی ہے۔ ایک ماہ تک مسلسل جلاؤ گھیراؤ کے بعد پشپا ہیرو کے روپ میں سامنے آتا ہے۔

کاسٹ میں شامل فنکار

پشپا سلسلے کی پہلی فلم یعنی پشپا دی رائز کے ہیرو اَلو ارجن اور ہیروئن رشمیکا مندنا کے علاوہ فلم میں فہد فاضل، دھننجے، راؤ رمیش، سنیل، اناسویا بھردواج اور اجے گھوش نے بھی اہم کردار ادا کیے ہیں جنہیں مبینہ طور پر کروڑوں کی رقم ادا کی گئی۔

ریلیز اور معاوضہ؟

بعض افواہوں کے مطابق اداکارہ رشمیکا مندنا نے پشپا 2 میں سریولی (پشپا کی شریکِ حیات) کا کردار نبھانے کیلئے 2 کروڑ روپے لیے تاہم بعد ازاں یہ عقدہ کھلا کہ پشپا دی رائز میں اداکاری کے بعد ہیروئن رشمیکا مندنا نے اپنا معاوضہ بڑھا کر 3 کروڑ کردیا تھا، جیسا کہ انڈیا ٹوڈے کی رپورٹ میں کہا گیا ہے۔ پشپا 2 دی رُول 15اگست کو سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔

Related Posts