راحت فتح علی نے مجھے ”ضروری تھا“ کا کریڈٹ نہیں دیا۔ساحر علی بگا

تازہ ترین

تازہ ترین

راحت فتح علی خان
(فوٹو: آن لائن)

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف موسیقار اور گلوکار ساحر علی بگا نے کلاسیکل سنگر راحت فتح علی خان پر الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے ”ضروری تھا“ کا کریڈٹ نہیں دیا گیا۔

سوشل میڈیا پر شیئر کیے گئے پیغام میں گلوکار ساحر علی بگا کا کہنا ہے کہ میں نے راحت فتح علی خان کے گیت ضروری تھا کی دھن ترتیب دی ہے اور جب میں نے یہ گیت بنایا تو مجھے یہ علم نہیں تھا کہ یہ پاکستانی میوزک انڈسٹری کا ایک تاریخی گیت بن جائے گا۔ آج یہ گیت اپنے مواد کے اعتبار سے ٹاپ پر ہے۔

گلوکار ساحر علی بگا نے کہا کہ یوٹیوب پر میرے گیت ”ضروری تھا“ کا شمار 2 ارب ویوز حاصل کرنے والے گیتوں میں ہوتا ہے اور بطور تخلیق کار مجھے راحت فتح علی خان کی جانب سے کریڈٹ نہیں دیا گیا اور وہی مجھے اس گیت کا کریڈٹ دے سکتے ہیں، کریڈٹ نہ دینے کی وجہ بھی راحت فتح علی خان ہی جانتے ہیں۔

Shair Ali Bagga's Official Statement After Calling Out Rahat Fateh Ali

موسیقار ساحر علی بگا نے کہا کہ جب میں نے کسی کو منافق قرار دیا تو ہر اس شخص کو منافق کہا جو سچ چھپاتا ہے اور کسی کے حق پر ڈاکہ ڈالتا ہے۔ اللہ نے راحت فتح علی خان کو اچھی صلاحیتوں سے نوازا ہے اور انسانیت کے ناطے راحت فتح علی خان کو مجھے میرے گیت ”ضروری تھا“ کا کریڈٹ دینا چاہئے۔

Related Posts