اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے سینیٹ کے تمام کامیاب امیدواروں کے نوٹیفکیشن جاری کردئیے گئے جن میں اسحاق ڈار، پرویز رشید، محسن نقوی، طلال چوہدری اور محمد اورنگزیب کے نام شامل ہیں۔
نجی ٹی وی (جیونیوز) کی رپورٹ کے مطابق الیکشن کمیشن نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے اسحاق ڈار، رانا محمود الحسن، عبدالواسع، بلال احمد خان، راحت جمالی اور حسنہ بانو کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔
الیکشن کمیشن نے پنجاب سے پرویز رشید، احد چیمہ، راجہ ناصر عباس، حامد خان، طلال چوہدری، محسن نقوی، محمد اورنگزیب، ناصر محمود، انوشہ رحمان، مصدق ملک، خلیل طاہر اور انجم بٹ کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔
بلوچستان سے الیکشن کمیشن نے انوار الحق کاکڑ، احمد خان اور ایمل ولی خان، سندھ سے مسرور احسن، اشرف جتوئی، دوست علی جیسر، ندیم بھٹو، کاظم علی شاہ، فیصل واؤڈا اور عامر چشتی کی کامیابی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کیا۔
سندھ سے مخصوص نشستوں پر الیکشن کمیشن آف پاکستان نے روبینہ قائم خانی، قرأۃ العین مری، پنجو مل بھیل ، سرمد علی اور ضمیر گھمرو کی کامیابی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کیا ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








