حکومت یوٹیلٹی اسٹور ملازمین کو کروڑوں کا اعزازیہ دینے کیلئے تیار

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو: آن لائن)

اسلام آباد: حکومت یوٹیلٹی اسٹور ملازمین کو کروڑوں کا اعزازیہ دینے کیلئے تیار ہے جو 10 ہزار سے زائد ملازمین میں تقسیم ہوگا۔

نجی ٹی وی (جیو نیوز) کا ذرائع کے حوالے سے دعویٰ ہے کہ حکومت نے یوٹیلٹی اسٹورز کے 10 ہزار 303 ملازمین کو رمضان اعزازیہ دینے کی منظوری دے دی جبکہ اعزازئیے کی مجموعی رقم 19 کروڑ 77 لاکھ 57 ہزار 700روپے ہوگی۔

حال ہی میں وزیراعظم شہباز شریف نے اربوں روپے کے رمضان پیکیج کا اعلان کیا تھا، پیکیج پر عملدرآمد کیلئے یوٹیلٹی اسٹور ملازمین کو اضافی ڈیوٹیز کے باعث رمضان اعزازیہ دینے کی منظوری دی گئی ہے۔

اپنی رپورٹ میں نجی ٹی وی کا کہنا ہے کہ یوٹیلٹی اسٹورز کے مستقل اور کانٹریکٹ ملازمین کو اعزازیہ ان کی بنیادی و ابتدائی تنخواہ کے برابر دیا جائے گا جبکہ ڈیلی ویجر ملازمین کو 25 ہزار روپے کے مساوی اعزازیہ ملے گا۔

Related Posts