برطانوی اخبار کا بھارت پر پاکستان میں 20افراد کو قتل کروانے کا الزام

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو: بھارتی میڈیا)

لندن: برطانوی اخبار نے بھارت پر پاکستان میں 20افراد کو قتل کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ راء کے سلیپر سیلز کو بیرونِ ملک سے چلایا جارہا تھا۔

تفصیلات کے مطابق اپنی ایک رپورٹ میں برطانوی اخبار دی گارڈین نے کہا کہ مودی حکومت نے پاکستان میں بہت سے افراد منصوبہ بندی کے تحت قتل کروائے۔ پاک بھارت انٹیلی جنس اہلکاروں اور تفتیشی حکام کی شیئر کی گئی دستاویزات میں انکشافات سامنے آئے۔

بھارتی خفیہ ایجنسی (راء) نے 2019ء کے بعد ملک سے باہر قاتلانہ کارروائی کا آغاز کیا۔ دی گارڈین کا کہنا ہے کہ 2020 سے لے کر اب تک 20افراد کو نامعلوم مسلح حملہ آوروں نے پاکستان میں قتل کردیا۔ بھارتی ایجنسی راء براہِ راست وزیراعظم نریندر مودی اپنے آفس سے کنٹرول کرتے ہیں۔

راء کی جانب سے قتل و غارت کی پالیسی کا مقصد بیرونِ ملک ایسے افراد کو ہدف بنانا تھا جو بھارت کے نزدیک اس کی سلامتی کیلئے خطرہ تھے۔ امریکا اور کینیڈا کی جانب سے بھی بھارت سے اختلاف کرنے والوں کو قتل کرانے کی ذمہ داری مودی حکومت پر عائد کی گئی۔ پاکستانی تفتیش کاروں نے ہلاکتوں کا ذمہ دار راء کے بیرونِ ملک سے چلائے جانے والے سلیپر سیلز کو قرار دیا۔

Related Posts