چاغی میں ٹریفک حادثہ، ممتاز عالمِ دین مولانا محمد یعقوب جاں بحق

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو: ہم نیوز)

بلوچستان کے تاریخی شہر چاغی میں ٹریفک حادثے کے نتیجے میں ممتاز عالمِ دین مولانا محمد یعقوب جاں بحق ہو گئے ہیں۔

نجی ٹی وی (ہم نیوز) کی رپورٹ کے مطابق چاغی کے علاقے دالبندین کے قریب پیش آنے والے حادثے میں مولانا محمد یعقوب کی گاڑی کو نقصان پہنچا جبکہ حادثے میں شدید زخمی ہونے والے مولانا محمد یعقوب جاں بر نہ ہوسکے۔

حکام کا کہنا ہے کہ دالبندین کے قریب جوجکی کے مقام پر تیز رفتاری کے باعث گاڑی الٹ گئی۔ مولانا محمد یعقوب زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گئے  جو ختم القرآن کی تقریب میں شرکت کے بعد تفتان جا رہے تھے۔

خیبر پختونخوا میں حادثہ

یاد رہے کہ اس سے قبل خیبر پختونخوا کے ضلع بونیر میں گاڑی کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 8افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔حادثہ مبینہ طور پر تیزرفتاری کے باعث پیش آیا۔

گزشتہ ماہ کے پی کے پولیس کا کہنا تھا کہ یہ افسوسناک حادثہ بونیر کے علاقے چغرزئی میں پیش آیا جہاں تیزرفتار گاڑی گہری کھائی میں جاگرنے کے باعث 8افراد جان کی بازی ہارگئے جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ جاں بحق ہونے والے آٹھوں افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا۔

 

Related Posts