کراچی، 2500 گھروں کو چوری کی گیس فراہم کیے جانیکا انکشاف

تازہ ترین

تازہ ترین

گیس کی قیمت
(فوٹو: آن لائن)

شہرِ قائد میں 2500 گھروں کو چوری کی گیس فراہم کیے جانے کا انکشاف سامنے آیا ہے۔ سوئی سدرن حکام نے گیس چوری میں ملوث نیٹ ورک کا سراغ لگا لیا۔

تفصیلات کے مطابق سوئی سدرن گیس کمپنی  نے کراچی میں گیس چوری میں ملوث نیٹ ورک پکڑ لیا۔ ایس ایس جی سی کا کہنا ہے کہ کراچی کے علاقے سبزی منڈی کے قریب گل حسن ٹاؤن میں گیس چوری کا انکشاف سامنے آیا۔

سوئی سدرن گیس کمپنی کا کہنا ہے کہ حکام نے گل حسن ٹاؤن میں کارروائی کے دوران بڑے پیمانے پر گیس چوری پکڑی جس کے دوران 2500 گھروں کو غیر قانونی کنکشنز کے ذریعے گیس فراہمی کا انکشاف ہوا۔ غیر قانونی کنکشنز منقطع کردئیے گئے۔

حکام کا کہنا ہے کہ گیس چوری میں ملوث نیٹ ورک سالانہ 24 لاکھ کیوبک میٹر گیس چوری کا مرتکب ہوا۔ ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی کی جارہی ہے۔ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔

Related Posts