لکی مروت میں دہشت گردوں کا حملہ، ڈی ایس پی گل محمد خان گن مین سمیت شہید

تازہ ترین

تازہ ترین

DSP and his gunman were martyred in an attack in Lakki Marwat
PHOTO: DUNYA NEWS

لکی مروت :خیبرپختونخوا کے علاقے لکی مروت میں جمعہ کی شب دہشت گردوں کے ایک حملے میں ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس اور ان کا گن مین شہید ہو گئے۔

ڈی ایس پی گل محمد خان لکی مروت میں معمول کے گشت پر تھے کہ نامعلوم حملہ آوروں نے پولیس وین پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ڈی ایس پی اور ان کا گن مین شدید زخمی ہوگئے۔

دونوں زخمیوں کو فوری طور پر تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال نورنگ پہنچایا گیا جہاں علاج کے دوران دونوں دم توڑ گئے۔ واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن بھی شروع کر دیا ہے۔

اس سے قبل 27 مارچ کوخیبر پختونخوا کے ضلع شانگلہ میں واقع قصبے بشام کے قریب پانچ چینی شہری اس وقت ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے جب وہ گاڑی میں سفر کر رہے تھے۔

علاقائی پولیس سربراہ ڈی آئی جی مالاکنڈمحمد علی گنڈا پور نے بتایا کہ ایک خودکش حملہ آور نے دھماکہ خیز مواد سے بھری گاڑی انجینئروں کے قافلے سے ٹکرا دی جو اسلام آباد سے داسو میں اپنے کیمپ کی طرف جا رہا تھا۔

اس سے ایک دن پہلے سیکورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے جنوبی ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کے دوران چار دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا تھا۔

Related Posts