عیدالفطر کی چھٹیوں میں کراچی کا موسم کیسا رہے گا؟

تازہ ترین

تازہ ترین

Weather department forecasts intense heat wave across Pakistan
FILE PHOTO

کراچی: محکمہ موسمیات نے آئندہ ہفتے کے لیے موسم کے حوالے سے پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ عیدالفطر پر کراچی سمیت سندھ بھر میں موسم گرم رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق صوبے کے بیشتر مقامات پر 7 اپریل سے 9 اپریل کے دوران پارہ ہائی رہے گا۔بالائی اور وسطی سندھ میں دن کے وقت درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ سے 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے جبکہ صوبے کے زیریں علاقوں میں درجہ حرارت 36 سے 38 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔درجہ حرارت میں اضافہ 10 اپریل یعنی عیدالفطر کے پہلے دن تک جاری رہے گا۔ پارہ 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا بھی امکان ہے۔ کراچی میں پارہ 36 سے 37 ڈگری تک گرنے کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات نے پیر کے روز پیش گوئی کی ہے کہ عید الفطر کا پہلا دن 10 اپریل کو ہو گا کیونکہ شوال کا چاند 9 اپریل کو نظر آنے کا امکان ہے۔

پی ایم ڈی نے کہا کہ چاند کی پیدائش 8 اپریل کو رات 11:21 بجے ہوگی اور اس کی عمر اگلے دن مغرب کی نماز کے قریب 19 سے 20 گھنٹے کے درمیان ہوگی۔چاند غروب آفتاب کے ارد گرد 50 منٹ سے زیادہ تک دیکھا جا سکتا ہے۔

Related Posts