ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکورٹی فورسز کا آپریشن، 8 دہشت گرد ہلاک

تازہ ترین

تازہ ترین

Security forces kill eight terrorists in Dera Ismail Khan
FILE PHOTO

راولپنڈی: سیکورٹی فورسز نے ہفتے کے روز صوبہ خیبر پختونخوامیں آپریشنز کے دوران آٹھ دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکورٹی فورسز نے ڈیرہ اسماعیل خان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔ سیکورٹی فورسز نے شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد آٹھ دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

ہلاک دہشت گرد قانون نافذ کرنے والے اداروں اور شہریوں پر حملوں میں ملوث تھے۔ ہلاک ہونے والے ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد کر لیا گیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان کی سیکورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں اور ہمارے بہادر جوانوں کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

انٹر سروسز پبلک ریلیشنز نے کہا کہ مقامی لوگوں نے بھی قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائی کو سراہا۔

قبل ازیں، قانون نافذ کرنے والے اداروں نے انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کیا اور ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں دو دہشت گردوں کو واصل جہنم کردیا تھا۔

آپریشن کے دوران قانون نافذ کرنے والے اداروں اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں دو دہشت گرد مارے گئے جن کی شناخت اشرف شیخ اور برہان اللہ کے نام سے ہوئی ہے۔

قانون نافذ کرنے والے اداروں نے آپریشن کے بعد مارے گئے دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد برآمد کر لیا۔

Related Posts