مشہور ڈرامہ عشق مرشد سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی اداکارہ درفشاں سلیم نے حال ہی میں عمرہ کی ادائیگی کے روحانی سفر کی جھلکیاں شیئر کرکے اپنے مداحوں اور پیروکاروں کی توجہ حاصل کرلی ہے۔
مکہ میں موجود اداکارہ نے انسٹاگرام پر جمعتہ الوداع کے کیپشن کے ساتھ اپنی تصاویر شیئر کیں جنہیں مداحوں نے بہت پسند کیا۔
ڈرامہ سیریل “عشق مرشد” میں اپنے کردار کی مسلسل پذیرائی کے بعد در فشاں سلیم کی مقدس شہر مکہ کی زیارت نے مداحوں کو بھرپور خوشی دی ہے۔
اداکارہ کی جانب سے شیئر کی گئی تصاویر میں نہ صرف مکہ کے مقدس ماحول کی عکاسی کی گئی بلکہ درفشاں کے بالوں کے انداز میں ایک حیرت انگیز تبدیلی بھی دیکھنے کو ملی ۔
یاد رہے کہ ڈرامہ “عشق مرشد” اپنی دلکش کہانی اور شاندار پرفارمنس کے ساتھ مقامی ٹیلی ویژن اسکرینوں پر توجہ حاصل کیے ہوئے ہے، وہیں اداکار بلال عباس کے ساتھ در فشاں کی کیمسٹری شائقین کے لیے دلچسپی کا باعث بن رہی ہے۔
دونوں لیڈز ایکٹرز کے درمیان زبردست مطابقت نے ناظرین کی دلچسپی کو برقرار رکھا ہے، جس نے ڈرامے کو درجہ بندی اور آن لائن مقبولیت کو نئی بلندیوں تک پہنچایا ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








