اسلام آباد :صدر آصف علی زرداری نے اپنے ایرانی ہم منصب ابراہیم رئیسی سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور عید الفطر کی مبارکباد دی۔
ایوان صدر سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے ایرانی صدر کو دورہ پاکستان کی دعوت بھی دی۔
صدر آصف علی زرداری نے اسرائیلی حملے کے بعد دمشق میں ایرانی سفارت خانے میں ایرانی قیادت اور سوگوار خاندانوں کے ساتھ دلی تعزیت اور یکجہتی کا اظہار کیا۔
انہوں نے غزہ میں انسانی بحران پر بھی تشویش کا اظہار کیا اور اسرائیلی فورسز کی طرف سے دشمنی فوری طور پر بند کرنے کا مطالبہ کیا۔
بات چیت کے دوران صدر آصف زرداری نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے کے لیے تمام باہمی مفاد کے شعبوں میں ایران کے ساتھ کام جاری رکھے گا۔
انہوں نے دونوں ممالک کو درپیش مشترکہ سیکورٹی چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے انٹیلی جنس شیئرنگ کو بڑھانے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔
صدر آصف زرداری نے ایرانی صدر کو دورہ پاکستان کی دعوت دیتے ہوئے ایرانی صدر اور ان کے اہل خانہ کی صحت، تندرستی اور عید کے موقع پر نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








