جواب دینے کا سوچنا بھی مت ورنہ، ایران نے اسرائیل کو کیا وارننگ دیدی؟

تازہ ترین

تازہ ترین

FOX NEWS

تہران: ایران نے اسرائیل پر زور دیا کہ ہم نے اسرائیل کو دمشق میں ہونیوالے حملے کا جواب دیا ہے، اسرائیل ہفتے کی شب غیر معمولی حملے پر جوابی کارروائی نہ کرے، اسرائیل نے جوابی کارروائی کی کوشش کی تو بہت سخت ردعمل آئیگا۔

ایران نے اسرائیل کو خبردار کیا ہے کہ اگر اسرائیلی حکومت نے ایک اور غلطی کی تو ایران کا ردعمل کافی زیادہ سخت ہوگا جبکہ اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو نے کہا ہے کہ ہم نے ایران کے حملے کو ناکام بنادیا، ہم اتحادیوں کے ساتھ ملکر ہر سازش کو ناکام بنادینگے۔

واضح رہے کہ ہفتے کی شب ایران کے انقلابی گارڈز کور نے اعلان کیا کہ انہوں نے اسرائیلی سرزمین پر فوجی مقامات کی طرف “درجنوں ڈرون اور میزائل” داغے ہیں تاہم کسی بھی ایرانی رہنما نے اس حملے کا جواز پیش کرنے کے لیے بات نہیں کی۔

اقوام متحدہ میں ایرانی مشن نے کہا ہے کہ “ایران کی فوجی کارروائی دمشق میں ہمارے سفارتی احاطے پر صیہونی حکومت کی جارحیت کے جواب میں تھی۔”مشن کے مطابق یہ حملہ “جائز دفاع سے متعلق اقوام متحدہ کے چارٹر کے آرٹیکل 51 کی طاقت پر کیا گیا”۔

اسرائیل کی فوج نے کہا کہ اس نے امریکا اور دیگر اتحادیوں کی مدد سے 99 فیصد ڈرون اور میزائل مار گرائے ہیں اور ایران کے حملے کو “ناکام” قرار دیا ہے۔

Related Posts