دوحہ: قطر نے ورلڈ ائیرپورٹ ایوارڈ 2024 میں دنیا کے بہترین ائیرپورٹ ہونے کا اعزاز حاصل کر لیا ہے۔
اسکائی ورلڈ ائیرپورٹ ایوارڈز 2024 کے مطابق قطر نے سنگاپور کو شکست دے کر دنیا کا بہترین ائیرپورٹ ہونے کا اعزاز اپنے نام کیا۔ سنگاپور کا چانگی ائیرپورٹ رواں برس پیچھے رہ گیا۔قطری دارالحکومت دوحہ کے حماد انٹرنیشنل ائیرپورٹ نے اعزاز اپنے نام کرلیا۔
چانگی ائیرپورٹ سنگا پور نے مسلسل 12 مرتبہ دنیا کا بہترین ائیرپورٹ ہونے کا اعزاز حاصل کیا جبکہ اسکائی ٹریکس کی جانب سے بہترین ائیرپورٹ کا اعزاز طے کیا گیا جو حماد انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے نام رہا جس سے ملک میں سیاحوں کی آمدورفت بڑھنے کی توقع ہے۔
برطانوی کمپنی اسکائی ٹریکس ہر سال مسافروں سے کیے گئے سروے کی روشنی میں ائیرپورٹس کی پوزیشن طے کرتی ہے۔ سرویز کے تحت سہولیات کے اعتبار سے ائیرپورٹس کی درجہ بندی ہوتی ہے اور مسافروں کی رائے کو بہت اہمیت دی جاتی ہے۔
قطر کا ہوائی اڈہ رواں برس دنیا کا بہترین ائیرپورٹ ہونے کا اعزاز لے اڑا۔ بھارتی پرنٹ میڈیا (روزنامہ سیاست) کا کہنا ہے کہ قطر ائیرپورٹ کو یہ اعزاز اپنے جدید ڈیزائنز اور مسافروں کو بہترین سہولیات دینے کی بنیاد پر ملا جس پر قطر کی مختلف شخصیات نے خوشی کا اظہار کیا۔
قبل ازیں 2023 میں سنگاپور کے ائیرپورٹ نے یہ اعزاز حاصل کیا جبکہ 2021 اور 2022 میں دوحہ نے بہترین ائیرپورٹ ہونے کا اعزاز اپنے نام کیا تھا۔ 2020 میں سنگاپور دنیا کا بہترین ائیرپورٹ شمار ہواکرتا تھا۔دوحہ کی جانب سے رواں برس اعزاز کا حصول ایک منفرد اہمیت کا حامل ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








