ڈھائی ارب کا تھرکول انڈر گیسی فیکیشن منصوبہ 6 سال سے بند، کروڑوں کی مشینری چوری

تازہ ترین

تازہ ترین

تھرکول منصوبہ
(فوٹو: جیو نیوز)

کراچی: تھرپارکر میں کوئلے سے گیس پیدا کرنے کا  تھرکول انڈر گیسی فیکیشن منصوبہ ڈھائی ارب اخراجات کے بعد 6 سال سے بند ہے جبکہ کروڑوں کی مشینری چوری ہونے لگی ہے۔

نجی ٹی وی(جیو نیوز) کی رپورٹ کے مطابق وفاقی حکومت نے تھرکول بلاک 5 پر انڈر گراؤنڈ گیسی فیکیشن منصوفے کو 2010 میں شروع کیا  جس کا مقصد زیر زمین کوئلہ جلا کر گیس میں بدلنا اور پھر اس سے بجلی پیدا کرنا تھا۔

رپورٹ کے مطابق منصوبے پر ڈھائی ارب کے اخراجات آئے تاہم حکومت نے سال 2018ء میں یہ منصوبہ کامیاب نہ ہونے کے باعث بند کردیا جس کے بعد قیمتی مشینری نہ صرف ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوئی بلکہ چوری بھی ہونے لگی۔

اپنی رپورٹ میں نجی ٹی وی کا کہنا ہے کہ قیمتی مشینری چوری ہونے کا سبب دیواروں کا ٹوٹنا اور باڑ نہ ہونا ہے جبکہ سندھ پولیس نے قیمتی مشینری چوری کرنے کے الزام میں 20 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

تاحال سندھ حکومت کی جانب سے تھرکول انڈر گیسی فیکیشن منصوبہ جاری رکھنے یا مکمل طور پر بند کرنے کے حوالے سے کوئی فیصلہ سامنے نہیں آسکا، تاہم خریدی گئی مشینری مستقبل میں کسی اور منصوبے کیلئے استعمال میں لائی جاسکتی ہے۔

Related Posts