کراچی: سندھ کے شہر ڈہرکی سے تیل اور گیس کے نئے ذخائر دریافت کیے گئے ہیں، ماڑی پیٹرولیم نے نیا اعلان کردیا۔
نجی ٹی وی (ایکسپریس نیوز) کی رپورٹ کے مطابق ملک میں تیل اور گیس کی نئی دریافت کا اعلان کیا گیا، اس حوالے سے بتایا یگا کہ نئی دریافت سندھ کے شہر ڈہرکی میں ہوئی۔ ماڑی پیٹرولیم نے ماڑی فیلڈ کے کنویں شوال ون سے تیل کے ذخائر کو دریافت کیا۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق ڈہرکی میں ہونے والی نئی دریافت سے حکام یومیہ 25 لاکھ کیوبک فٹ گیس اور یومیہ 1 ہزار 40 بیرل خام تیل کی پیداوار حاصل کرنے کی توقع رکھتے ہیں جبکہ شوال 1 پر کام 27 جنوری سے شروع کیا گیا تھا۔
رپورٹ کے مطابق شوال ون کو 1 ہزار 136 میٹر کی گہرائی تک کھودنے کے بعد تیل کے نئے ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔ ماڑی پیٹرولیم (ایم پی سی ایل) کے منیجنگ ڈائریکٹر فہیم حیدر نے نئے ذخائر کی دریافت کمپنی کے جیو سائنسدانوں کیلئے قابلِ ذکر کامیابی قرار دیدی۔
اس سے قبل اپریل کے آغاز میں سندھ میں ماری غازج فارمیشن فیلڈ میں گیس کے ذخائر دریافت ہوئے، سجاول میں 12 لاکھ 40 ہزار اسٹینڈرڈ مکعب میٹر گیس ذخائر دریافت ہوئے۔ فروری میں خیر پور میں بھی ذخائر دریافت ہوئے جن سے 14.3ملین اسٹینڈرڈ مکعب فٹ گیس یومیہ حاصل ہونی تھی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








