ایمازون پرائم، مسٹر بیسٹ کا نئے گیم شو کیلئے سب سے بڑے انعام کا اعلان

تازہ ترین

تازہ ترین

مسٹر بیسٹ
(فوٹو: ایمازون پرائم)

یوٹیوب کی دنیا میں سب سے زیادہ سبسکرائبرز رکھنے والے یوٹیوبر مسٹر بیسٹ نے ایمازون پرائم پر نشر کیے جانے والے اپنے نئے گیم شو کیلئے سب سے بڑے انعام کا اعلان کیا ہے جو گیم شو میں حصہ لینے والوں کو ملے گا۔

تفصیلات کے مطابق امریکی یوٹیوبر مسٹر بیسٹ نے ایمازون پرائم پر تاریخ کا سب سے بڑا گیم شو لانے کا اعلان کیا ہے جس میں حصہ لینے والوں کو5 ملین ڈالرز کے انعامات دئیے جائیں گے۔

امریکی یوٹیوبر جمی ڈونلڈ سن جو یوٹیوب پر مسٹر بیسٹ کے نام سے مشہور ہوئے، اور ان کے یوٹیوب پر سبسکرائبرز کی تعداد 24 کروڑ 50 لاکھ سے زائد ہے، ایمازون پرائم ویڈیو پر جلوہ گر ہوں گے۔

آج سے 4روز قبل پیر کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر اپنے پیغام میں گیم شو کا اعلان کرتے ہوئے مسٹر بیسٹ نے کہا کہ کھلاڑیوں کیلئے بڑی خبر یہ ہے کہ میں تاریخ کا سب سے بڑا گیم شو عکس بند کروں گا۔

مسٹر بیسٹ نے کہا کہ میرا گیم شو ایمازون پرائم ویڈیو پر دِکھایا جائے گا جس میں 1000 کھلاڑی حصہ لیں گے، انعامی رقم 50 لاکھ ڈالرز ہوگی اور دیگر کئی ورلڈ ریکارڈز بھی قائم کیے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ میں رواں برس 2024 کے دوران ہی اپنے ایمازون پرائم پر نشر کیے جانے والے شو کے متعلق مزید انکشافات کروں گا، لیکن فی الحال اتنا ہی کافی ہے کہ یہ ایک حیران کردینے والا شو ہوگا۔

Related Posts