شہباز شریف کی فارسی نے ایرانی صدر کے چہرے پر مسکراہٹ بکھیر دی

تازہ ترین

تازہ ترین

فوٹو اے پی

وزیر اعظم شہباز شریف نے ایرانی صدر  ڈاکٹر ابراہیم رئیسی کے اعزاز میں وزیر اعظم ہاؤس میں دیے گئے استقبالیہ کے دوران ان کو فارسی میں بھی مخاطب کیا، جس سے مہمان صدر خوب محظوظ ہوئے۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے خطبہ استقبالیہ کے دوران ایرانی صدر  کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ چشمِ ما روشن دلِ ما شاد۔ یعنی ہماری آنکھیں آپ کی آمد سے ٹھنڈی ہوگئیں اور ہمارا دل خوشیوں سے بھر گیا۔

وزیرِ اعظم  نے استقبالی خطاب کے دوران ایرانی صدر کو  ایرانی شاعر علامہ تقی بہار کا فارسی کلام “درود بر پاکستان” بھی پڑھ کر سنایا۔ وزیر اعظم نے بطور خاص اس کلام کا یہ شعر سنایا:

ہمیشہ لطفِ خدا باد یار پاکستان
به کین مباد فلک بہ دیار پاکستان

وزیرِ اعظم کی فارسی میں گفتگو  پر شرکاء کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھر گئیں۔ ایرانی صدر اور  وفد کو وزیر اعظم کی فارسی پر خوشگوار حیرت ہوئی۔

Related Posts