ایرانی صدر کا دورہ، کراچی اور لاہور میں منگل کو عام تعطیل، جگہ جگہ رکاوٹیں

تازہ ترین

تازہ ترین

فوٹو تہران ٹائمز

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے دورہ لاہور کے پیش نظر پنجاب حکومت نے صوبائی دار الحکومت میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔

صوبائی محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن نے اس ضمن میں 23 اپریل منگل  کو عام تعطیل کا حکم نامہ جاری کر دیا ہے۔

سندھ حکومت کی طرف سے چھٹی کے بعد پنجاب حکومت  نے بھی صدر ابراہیم رئیسی کے دورے کے دوران عام لوگوں اور مسافروں کی سہولت کے لیے منگل 23 اپریل کو لاہور میں عام تعطیل دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

قبل ازیں سندھ حکومت نے منگل کو کراچی میں عام تعطیل کا اعلان کیا تھا، کمشنر کراچی کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق 23 اپریل بروز منگل کراچی ڈویژن میں تمام نجی اور سرکاری دفاتر اور تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔

عام تعطیل کے علاوہ دونوں شہروں میں سیکورٹی کے بھی سخت ترین انتظامات کیے گئے ہیں۔ کراچی شہر میں تمام بڑی شاہراہوں پر منگل کی رات کو ہی کنٹینر لگا کر عام ٹریفک کا راستہ مسدود کر دیا گیا ہے۔

دریں اثنا وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایرانی صدر کے ساتھ ان کی شریک حیات اور ایک اعلیٰ سطحی وفد بھی دوے پر آیا ہوا ہے۔

Related Posts