ایرانی صدر کیلئے بعض چیزوں کا انتظام نہیں کرسکے۔وزیردفاع کا اعتراف

تازہ ترین

تازہ ترین

خواجہ آصف
(فوٹو: آن لائن)

اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم ایرانی صدر کیلئے بعض چیزوں کا انتظام نہیں کرسکے، افغان طالبان کے کابل فتح کرنے پر میں نے ٹوئٹر پر پیغام ارسال کیا تھا۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کے دوران وزیر دفاع نے کہا کہ میں نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ طاقتیں تمہاری اور خدا ہمارا ہے، آج بھی اس بات پر قائم ہوں۔ ایرانی صدر کا دورہ کامیاب رہا، ہمارے خطے میں بڑی طاقتوں نے مداخلت بڑھا دی، خطے میں بدامنی ہے۔

گفتگو کے دوران خواجہ آصف نے کہا کہ خطے کے ممالک کو اپنے مفادات کے تحفظ کیئلے مشترک پلیٹ فارم پر جمع کرنا ضروری ہے۔ ایسی صورتحال میں ایرانی صدر کا دورہ بڑی پیشرفت ثابت ہوئی ہے۔ پاک ایران باہمی تعلقات کی ایک لمبی چوڑی تاریخ کے حامل ہیں۔

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ ایرانی صدر ایک بڑا جلسہ کرنے کے خواہاں تھے، ہم سکیورٹی خدشات کے باعث بعض چیزیں ارینج نہیں کرسکے۔ دہشت گردی پاکستان اور ایران کا مشترکہ مسئلہ ہے جسے کنٹرول کرنا ہوگا۔ دونوں ممالک مل کر دہشت گردی کا سامنا کریں گے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ اگر کسی کو بھی ایرانی صدر کے دورے سے تکلیف ہے تو وہ اہم نہیں۔ ضروری یہ ہے کہ پاکستانی عوام کے درد اور تکلیف کا مداوا کیا جائے۔ ہماری حکومت ایک سال کے اندر اندر نمایاں تبدیلی لانے والی ہے۔ پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ بھی مکمل ہوگا۔

Related Posts