رشتہ ختم لیکن عداوت نہ گئی، کراچی میں سابق شوہر نے خاتون کو چھریاں مار کر بیدردی سے قتل کردیا

تازہ ترین

تازہ ترین

woman stabbed to death in karachi
FILE PHOTO

کراچی: مانسہرہ کالونی میں ایک خاتون کو اس کے سابق شوہر نے چھریوں کے وار کرکے قتل کردیا۔

واقعہ لانڈھی کی مانسہرہ کالونی میں پیش آیا جہاں زہرہ نامی خاتون پر اس کے سابق شوہر نے اس وقت حملہ کر دیا جب وہ گھر سے باہر نکل رہی تھیں۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق خاتون کا تعلق گھوٹکی سے ہے، واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔

اس سے قبل بنوں کے علاقے کریم بست خیل میں گھریلو جھگڑے پر خاتون نے مبینہ طور پر اپنے شوہر کو کلہاڑی کے وار کر کے قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق سلطانہ بی بی نامی خاتون نے اپنے شوہر 40 سالہ محمد روشن پر کلہاڑی سے حملہ کیا جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ حملہ آور خاتون موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئی، لاش کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

حکام نے بتایا کہ انہوں نے مقتول کے بھائی گل شیر خان کی شکایت پر ملزمہ کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

اس کے علاوہ، ایک اور واقعے میں میر ولی کلے بازار احمد خان کے علاقے میں ایک شخص نے غلطی سے اپنے بھائی کو گولی مار کر ہلاک کردیا۔

پولیس نے مقتول کی شناخت احسان اللہ کے نام سے کی ہے۔ پولیس کا کہنا تھا کہ عادل خان اپنی پستول صاف کررہا تھا کہ اچانک گولی چل گئی۔ پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی ہے۔

Related Posts