ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرانے والوں کی فون سم آج سے بلاک، پلان بی کیا ہے؟

تازہ ترین

تازہ ترین

فون سم بلاک
(فوٹو: پکسابے)

اسلام آباد: ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرانے والوں کی فون سم آج سے بلاک کردی جائے گی۔ سم بند کرنے کے فیصلے سے اختلاف کرنے والی ٹیلی کام کمپنیاں بھی راضی ہوگئیں۔

تفصیلات کے مطابق ٹیلی کام کمپنیوں کی رضامندی کے بعد حکومت نے ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرانے والوں کی فون سم آج سے بلاک کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ ایف بی آر نے پی ٹی اے اور ٹیلی کام کمپنیوں سے ملاقات کی، حکام کا کہنا ہے کہ چھوٹے بیچز میں مینؤل طریقے سے سمیں بلاک ہوں گی۔

ایف بی آر حکام کا کہنا ہے کہ ہم نے 5000نان فائلرز کی تفصیلات بھجوا دیں جن کی سمیں ابتدائی مرحلے میں بلاک کی جائیں گی جبکہ نان فائلرز کو وارننگ کے پیغامات بھی بھیجے جانے لگے۔ ٹیکس گوشوارے جمع نہ کروانے پر سمیں بلاک کرنے کا فیصلہ ٹیکس محصولات میں اضافہ یقینی بنانے کیلئے کیا گیا۔

پلان بی کیا ہے؟

قبل ازیں حکومت نے ایف بی آر کو نان فائلرز کے خلاف پلان بی پر عملدرآمد کیلئے گرین سگنل دیا تھا۔ سمز بند نہ ہونے کی صورت میں حکومت نے اضافی ودہولڈنگ ٹیکس لانے کی تجویز پر غور شروع کردیا۔

گزشتہ روز تک سامنے آنے والی اطلاعات کے مطابق نان فائلرز کے خلاف 15 مئی کے بعد ایکشن کی تیاریاں شروع کردی گئیں۔ سم بند نہ ہونے کی صورت میں نان فائلرز کی سم پر 2.5فیصد اضافی ٹیکس عائد کیا جاسکتا ہے۔

حکومت نے نان فائلرز کے ہر دفعہ لوڈ کرانے پر اضافی ٹیکس کی وصولی پر غور شروع کردیا۔ نان فائلرز کے موبائل اور ڈیٹا لوڈ پر اضافی ٹیکس عائد کرنے کی بھی تجویز دی گئی تھی، تاہم آج سے سمز بند کرنے کے فیصلے پر عمل شروع کردیا گیا ہے۔

Related Posts