کابینہ کمیٹی نے کون سے 24 اداروں کی نجکاری کی سفارش کی؟

تازہ ترین

تازہ ترین

کابینہ کمیٹی برائے نجکاری
(فوٹو: ون نیوز)

اسلام آباد: کابینہ کمیٹی برائے نجکاری نے ملک کے 24 اداروں کی نجکاری کی سفارش کی ہے، جن کی فہرست میں پی آئی اے سی ایل اور فرسٹ وومن بینک بھی شامل ہیں۔

نجی ٹی وی (ون نیوز) کا اپنی رپورٹ میں کہنا ہے کہ کابینہ کمیٹی نے جن 24 اداروں کی نجکاری کی سفارش کی ان میں ہاؤس بلڈنگ فنانس کارپوریشن (ایچ بی ایف سی)، زرعی ترقیاتی بینک اور یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن بھی شامل ہیں۔

معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ حکومت عوام کو ریلیف دینے والے اداروں کو بھی پرائیویٹائز کرکے اپنے ہر قسم کے فرائض سے سبکدوش ہونے کے درپے ہے۔ نجکاری کیلئے سفارش کردہ اداروں میں پیپکو، جنکو ون، ٹو، تھری اور فور بھی شامل ہیں۔

کابینہ کمیٹی کے سفارش کردہ اداروں میں بجلی کی تقسیم کار کمپنیاں لیسکو، پیسکو، آئیسکو، میپکو، جیپکو، حیسکو اور سیپکو بھی شامل ہیں۔ اس کے علاوہ اسٹیٹ لائف انشورنس اور سندھ انجینئرنگ لمیٹڈ کو بھی فہرست میں شامل کرلیا گیا۔

واضح رہے کہ پاکستان آئی ایم ایف کے ساتھ ایک قرض پروگرام کی تکمیل کے بعد دوسرا پروگرام حاصل کرنے کیلئے کوشاں ہے جس کیلئے معاشی اصلاحات کے نام پر اداروں کی نجکاری کا عمل آئی ایم ایف کی سفارشات کے نتیجے میں شروع ہوا۔

Related Posts