دوسرے ٹی 20 میچ میں پاکستان نے آئرلینڈ کو بآسانی 7 وکٹوں سے شکست دے کر3 میچز کی سیریز 1-1 سے برابر کر دی۔
ڈبلن میں پاکستان اور آئرلینڈ کی ٹیمیں دوسرے ٹی 20 میں مدمقابل ہیں جہاں مہمان ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور میزبان ٹیم کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔
آئرلینڈ نے پہلےکھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوور میں 7 وکٹ پر 193 رنز بنائے۔ آئرلینڈ کے لارکین ٹکر 51 اور ہیری ٹیکر 32 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ گریتھ ڈیلانے 28 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے 4 اوور میں 49 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں۔ عباس آفریدی نے 4 اوور میں 33 رنز دے کر 2 وکٹیں حاصل کیں۔
ان کے علاوہ محمد عامر نے 4 اوور میں 44 رنز دے کر ایک وکٹ لی، نسیم شاہ نے 4 اوور میں 36 رنز دے کر ایک وکٹ لی۔
میزبان آئرلینڈ نے پاکستان کو جیت کے لیے 194 رنز کا ہدف دیا جو قومی ٹیم نے بآسانی 17 ویں اوور میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر ہوگئی ہے۔
ڈبلن میں آئرلینڈ نے پاکستان کے خلاف پہلے ٹی ٹونٹی میں تاریخی کامیابی حاصل کی تھی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








